سوال:- ہمارے ہاں بہت سردی ہوتی ہے، اس سردی کو کم کرنے کے لئے ہم اپنے گھر میں آگ جلاتے ہیں تو ایک مرتبہ میں اس آگ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ رہا تھا تو میری اہلیہ نے کہا کہ آپ تو آگ کو سجدہ کررہے ہیں، تو کیا میرا ایسا کرنا ٹھیک نہیں تھا؟
جواب:- آپ کا فعل شرک تو نہیں مگر شرک کے مشابہ ہے،لہذا مکروہ ہے۔