اقساط پر خریدی گئی شے پر پروسسنگ فیس کی ادائگی
سوال:- اسلام علیکم ورحمت اللہ
صفر مارک اپ رکھنا اور پروسیسنگ چارجز لینا۔ اگر کسی چیز کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ پر فروخت کرنے-بغیر مارک اپ کے- کی اجازت ہے تو پھر اُسی آفر میں ۵۰۰/۱۰۰۰/۱۵۰۰ روپے پراسیسنگ چارجز کے نام پے لئے جاتے ہیں۔ جو شاید نا قابل واپسی ہیں اور وہ لوگ ہماری درخواست سے لے کے ترسیل تک کے عمل کئ اُجرت مانگتے ہیں ۔ لیکن ہے یہ اسی چیز کے لئے ہے جو میں نے قستوں میں اُن سے خریدی ہے۔
جواب:- خریدار سے پروسیسنگ فیس اور شئے کی منتقلی سے متعلق دیگر چارجز لینا جائز ہے اگر اس کا بازار میں عام رواج ہے۔