فَسـئَلُوا اَهلَ الذِّكرِ اِن كُنتُم لَا تَعلَمُونَ‏

So, ask the people (having the knowledge) of the Reminder (the earlier Scriptures), if you do not know.

Share

معاشرت مهارات
عسکری مہارت، تقوی اور علم
سوال:- کیا یہ بات درست ہے کہ امام احمد بن حنبل رح سے ایک شخص نے درپیش مسئلے سے متعلق پوچھا تو آپ رح نے فرمایا " جو شخص نیک اور متقی ہے لیکن وہ عسکری مہارت کم رکھتا ہے ، اس کی نیکی اور تقوی کا فائدہ اسکی ذات کو ہوگا اور اس کو عسکری مہارت نہ ہونے کا نقصان پوری قوم اور اسلامی فوج کو ہوگا، اور جو شخص زیادہ نیک نہیں ہے تو اسکی نیکی کی کمی کانقصان صرف اس کی ذات کو ہوگا لیکن اسکی عسکری مہارت کا فائدہ پوری قوم اور اسلامی فوج کو ہوگا۔
جواب:- اس مسئلے کو سمجھنے سے پہلے ایک اصولی بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ دین اسلام نے اہل ایمان کو ہر اعتبار سے اپنی قوت مضبوط اور مستحکم کرنے کا حکم دیا ہے ،تاکہ مسلمان کسی بھی اعتبار سے پیچھے نہ رہ جائیں ، اورکفار کے رحم وکرم پر ہوکر کمزور نہ پڑجائیں ، چنانچہ ہر شعبے میں قوت اور استحکام کی کچھ اپنی ضروریات ہوتی ہے اور کچھ ایسے افراد درکار ہوتے ہیں جو اس شعبے میں مہارت رکھتے ہو ، چنانچہ عہد نبوی کی کئی مثالیں ہمیں سیرت اور تاریخ کی کتب میں ملتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باوجود ایسے جلیل القدر صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی موجودگی میں جواپنے تقوی اور پرہیز گاری میں بے مثال تھے ، لشکر کی سالاری ایسے صحابہ کرام کے سپرد کی جو تقوی اور ورع کے اعتبار سے ان حضرات سے کچھ کم تھے ،لیکن وہ عسکری داؤ پیچ اور جنگی ھکمت عملی سے خؤب واقف تھے،اور میدان جنگ میں وہی شخص صحیح معنوں میں لشکر کی قیادت کرسکتا ہے جو جنگی حکمت عملیوں اور میدان جنگ کے نشیب وفراز سے خؤب واقف ہو۔
Ask Hidayah

Ask Hidayah

Islamic Essentials

Islamic Essentials

Research Center

Research Center

Ask Hidayah

AskHidayah is a Project of Hidayah Academy, Pakistan, being managed under the supervision of Hazrat Moulana Shaykh Muhammad Azhar Iqbal DB.

R-18 Khayab-e-Rizwan Phase 7 Ext, DHA Karachi, Pakistan +92 345 6277560 [email protected]

Never Miss a Moment of Guidance

Join our mailing list to receive uplifting answers, updates, and articles that enrich your faith and understanding.

Find Us Online