معاشرت خواتین کے معاشرتی مسائل
عورت کا نوکری کرنا
سوال:- میراسوال یہ ہے کہ آج کل ہمارے معاشرے مردوں کے ساتھ خواتین بھی مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں تو کیا شرعا خواتین کا جاب کرنا درست ہے یانہیں اس حوالے سے شریعت کیا کہتی ہے؟
جواب:- اسلام نے عورت کیلئے اصل حکم تو یہ دیا ہے کہ وہ گھر میں رہےاور گھر کے اندرونی معاملات پورے کرےاور کسب معاش کی ذمہ داری مرد حضرات پر لگائی ہے۔لہذااگر گھر میں مرد حضرات مثلا بھائی،شوہر ،والد وغیرہ میں سےکوئی کمانے والانہ ہو تو ایسی مجبوری میں شرعی پردےکے ساتھ عورت کیلئے ملازمت کی گنجائش ہے۔