سوال:- عورت کيا اکیلے جہاز میں بغیر محرم کے سفر کر سکتی ہے؟
جواب:- کسی عورت کے لئے جائز نہیں کہ بغیر محرم کی شرعی سفر کرے، چاہے جہاز کے ذریعے ہو یا کسی اور طریقے سے۔ شرعی سفر کی مسافت سے کم ہو تو ایسا کرنا درست ہے۔ کیلو میٹر کے حساب سے سفر کی شرعی مسافت 77.2 کلو میٹر ہے۔ میل کے حساب سے اڑتالیس میل اور اصل کے حساب سے تین دن صبح سے لے کر دوپہر تک معتدل سفر ہے۔