بیرونِ ملک موجود شخص کی طرف سے پاکستان میں قربانی اور وقت کے فرق کا شرعی حکم
سوال:- اگر کوئی شخص بیرون ملک موجود ہو اور اُس کی طرف سے قربانی پاکستان میں کی جارہی ہو ، جبکہ وقت کے فرق کی وجہ سے اُس کے ملک میں ابھی نماز عید ادانہ ہوئی ہو، لیکن پاکستان میں نماز عید کے بعد قربانی کر دی جائے، تو کیا قربانی درست ہو جائے گی ؟
جواب:- صورت مسئولہ میں جس جگہ قربانی کی جارہی ہے اسی مکان کا اعتبار ہو گا، چنانچہ اگر پاکستان میں عید کی نماز ہو گئی ہے لیکن جس جگہ قربانی کرنے والا شخص ہے وہاں نماز نہیں ہوئی تو قربانی جائز ہو گی۔