بلی کے گر جانے کے بعد پانی کے ٹینک کا دھونا
سوال:- پانی کی ٹنکی میں بلی گر گئی، پانی کم تھا وہ پوری ڈوبی نہیں، کچھ دیر بعد زندہ نکال لیا گیا، اب ٹنکی پاک کرنے کی ضرورت ہے تو کس طرح پاک کیا جا سکتا ہے؟
جواب:- بلی کا جوٹھا مکروہ ہے،نجس نہیں۔ البتہ اگر بلی نے چوہا کھایا اور اس کے اثرات قریب میں نظر آئے اور فوراً ٹنکی میں گر گئی تو وہ نجس ہوجائے گا، لیکن اگر چوہا کھانے کے تھوڑی دیر بعد گری ہو تو (یعنی اپنا منہ زبان سے چاٹ چکی ہو) تو نجس نہ ہوگا، بلکہ مکروہ ہی رہے گا، اور اس صورت میں نمازیں دہرانے کی بھی ضرورت نہیں۔