دفتر کی طرف سے دیے گئے پٹرول کو ذاتی گاڑی میں ڈالنے کی شرعی حیثیت
سوال:- السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ ، میں جس ادارے میں ملازمت کرتا ہوں انہوں نے مجھے ایک گاڑی ذاتی استعمال کے لئے بمعہ کچھ پٹرول کے دی ہوئی ہے۔ اب وہ گاڑی بہت پرانی ہے اور اس میں پٹرول کی کھپت میری ذاتی گاڑی کے مقابلے میں دوگنا ہے۔ اور اس پرانی گاڑی پر مرمت کا خرچہ بھی ہر ماہ کرنا پڑتا ہے جو دفتر کے ذمہ ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ میں وہ پٹرول جو مجھے اس دفتر کی گاڑی کے ساتھ ملا ہوا ہے کیا وہ میں اپنی ذاتی گاڑی میں ڈال سکتا ہوں؟ اور اس طرح میں دفتری گاڑی کی زیادہ کھپت اور مرمت کا خرچہ بھی بچا رہا ہوں اور اپنی ذاتی گاڑی کی مینٹیننس بھی دفتر سے نہیں لے رہا۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں
جواب:- جتنا پیٹرول آنے جانے میں لگ جایے اتنا پٹرول کمپنی سے لے سکتے ہیں، اضافی نہیں لے سکتے