پرواز کی دوراں مغرب کی نماز
سوال:- ہمارا سات مہینے کا تبلیغی سفر ہے جس ایئر لائن میں ٹکٹ ہیں اس میں مغرب کی نماز کا وقت آ رہا ہے تو اگر جہاز کا عملہ نماز کھڑے ہو کر پڑھنے سے بالکل منع کر دیں تو اس صورت میں مغرب کی نماز کو کیسے ادا کریں فلائٹ کے دوران ایک مغرب کی نماز ا رہی ہے؟
جواب:- واضح رہے کہ فرض نماز میں بغیر عذر کے قیام ساقط نہیں ہوتا، صورۃ مسئلہ میں اگر نماز کا وقت ختم ہو رہا ہو اور جہاز کا عملہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے منع کر دے اور کوشش کے باوجود کوئی گنجائش نہ ہو کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے کی تو مصلی کو چاہیے کہ فی الحال ( تشبہ بالمصلین) سیٹ پر بیٹھے ہوئے اشارے سے نماز پڑھ لے اور جہاز کے زمین پر اترنے کے بعد نماز کی قضا کر لے۔
حوالہ جات:- رد المحتار میں ہے. رد المحتار ، كتاب الطهارة ، باب التيمم ج 1 ص (392) وكذا لا اجتمعوا في مكان ضيق ليس فيه إلا موضع يسع أن يصلي قائماً فقط يصبر ويصلي قائماً بع د الوقت كعاجز عن القيام ... فتاوی ہندیہ میں ہے): جلد ، 1 : ص (156 كل من كان يمكنه أن ينزل فصلى راكدا تفسد صلاته عندنا . بحر الرائق میں ہے : کتاب الطهارة، باب التييم، جلد، 1: صفحہ (248) الأسير في يد العدواذا منعه الكافر عن الوضوء والصلاة يتيمم ويصلى با الايماء ، ثم يعيد اذا خرج .. والله اعلم بالصواب