سوال:- میں گوشت دھورہی تھی کہ اتنے میں ایک چھپکلی اوپر سے گوشت پر گری تو کیا اس گوشت کو کھایا جاسکتا ہے؟
جواب:- چھپکلی کا ظاہری جسم ناپاک نہیں ہوتا کیونکہ چھپکلی میں بہنے والا خون نہیں ہوتا اس لیے اس کے گوشت پر گرنے سے وہ گوشت ناپاک نہیں ہو گا یعنی شرعاً اسکو دھونے کی ضرورت نہیں لیکن چونکہ وہ زہریلا جانور ہے اور اسکو دیکھ کر طبیعت میں ناگواری کا احساس ہوتا ہے۔ لہذا دھو لینا بہتر ہے ۔