سوال:- میں کئی دنوں سے سفر پر گیا ہوا تھا جب واپس گھر آیا تو مجھے اپنی بیوی کے پاس جانے کا شوق ہوا مگر بیوی نے بتایا کہ میں تو حیض میں ہوں لیکن پھر پھر مجھ سے یہ گناہ ہوگیا ہے تو اب کیا کروں؟
جواب:- حالتِ حیض میں جماع کرنا حرام ہے، دونوں استغفارکریں، اور بہتر یہ ہے کہ اس کے بعد کچھ صدقہ کریں؛ استطاعت ہو تو ایک دینار (4.374 گرام سونے کا سکہ) یا آدھا دینار (یا اس کی قیمت) صدقہ کریں۔