سوال:- اگر کوئ شخص حج قران کی نیت کرے اور کسی حادثے کے سبب عمرہ نہ کر پائے تو ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب:- اگر احرام ابھی تک نہیں باندھا اور صرف نیت کی ہے تو اس کو چاہئے کہ حج افراد کی نیت کرکے حج پورا كرلے اور اگر احرام بھی باندھ لیا ہے تو عمرہ نہ کرنے کی صورت میں اس کو دم دینا پڑے گا، البتہ چونکہ اب اس کا حج قران نہیں رہا تو اس سے دم شکر ساقط ہو جائے گا۔