سوال:- میں سودی بینک میں کام کرتا ہوں اور میرے پاس بینک سے ملنے والی رقم کے علاوہ رقم نہیں ہے کہ میں حج کرسکوں، تو اگر اسی رقم سے حج کرلوں تو کیا حج ادا ہوجائےگا؟
جواب:- سب سے پہلے تو آپ اپنی جاب کی تبدیلی کا سوچیں، یہ مناسب نہیں ہے کہ حرام کمائی کے ساتھ جڑ جائیں، اور پھر جب پیسے جمع ہوجائیں تو حج ادا کریں۔ اگر آپ نے حرام مال سے حج ادا کرلیا تو حج کی فرضیت تو ادا ہوجائےگی مگر حج کا ثواب نہیں ملےگا۔