حرم کی حدود میں داخل ہونا اور عمرہ نہ کرنا
سوال:- جدہ میں میرے ایک قریبی رشتہ دار ہیں ، میرا رادہ ہے کہ میں پاکستان سے سیدھا ان کے گھر جاؤں اور ان کے پروگرام میں شامل ہوجاؤں اور پھر وہاں سے رات کو دبئی جانے کا ارادہ ہے،کیونکہ میری وہاں کاروباری میٹنگ ہے اور پھر میں وہاں سے واپسی میں دوبارہ مکہ جاؤنگا اور عمرہ کرونگا تو کیا میرا حدود حرم میں داخل ہونا اور بغیر عمرہ ادا کئے نکل جانا ٹھیک ہے؟ کیا میرے اوپر دم لازم ہوگا؟
جواب:- صورتِ مسئولہ میں بہتر ہے کہ آپ پہلے ہی عمرہ ادا کرلیں، لیکن اگر انتہائی مجبوری کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے تو واپسی میں ہی کرلیں ۔ اور آپ پر دم لازم نہیں ہوگا۔