سوال:- کیا میزان بینک کے ساتھ گاڑی ادھار پر خرید سکتے ہیں؟
جواب:- میزان بینک گاڑی کے لیے تمویل اجارہ کی بنیاد پر کرتا ہے، جو اگر شرعی أصولوں کی مطابق ہو تو ایک جائز معاملہ ہے۔ میزان بینک کے پاس چونکہ ایک شرعیہ بورڈ ہے جو اس کی تمام خدمات کی نگرانی کرتا ہے اور انہوں نے گاڑی کے اجارہ کو شرعی لحاظ سے درست قرار دیا ہے، اس واسطے میزان بینک سے گاڑی کے لیے تمویل (اجارہ) حاصل کرنا جائز ہے۔