مالدار کا حج نہ کرنا
سوال:- میرے ایک جاننے والے ہیں، ان کا حج کا ارادہ تھا، اور ان کے پاس حج کے بقدر پیسے بھی تھے، میں نے انکو بہت ترغیب دی کہ حج ابھی کرلیں تو انہوں نے گورنمنٹ میں اپلائی کیا مگر ان کا نام نہیں آیا، میں نے انکو پرائیویٹ کا کہا تو انہوں نے کہا میرے پاس پیسے نہیں ہیں، حالانکہ مجھے معلوم ہے کہ ان کے لئے حالات اتنے خراب نہیں ہیں کہ وہ پیسوں کا بندوبست نہ کرسکیں۔ پھر انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی پر سارے پیسے ختم کردئیے تو کیا انکا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب:- حج فرض ہو جانے کے بعد اس کی ادائیگی جلد از جلد کرنی چاہیے، اس میں تاخیر کرنا گناہ ہے۔