مرحومین کی طرف سے حج کی ادائیگی
سوال:- میرے دادا نے 2020 میں حج کا فارم بھرا تھا اور انکا نام بھی آیا تھا، مگر کرونا کی وجہ سے حج کینسل ہوگیا، اب ان کا انتقال ہوگیا ہے تو کیا ہمیں ان کی طرف سے حج کرنا چاہیئے؟
جواب:- اگر آپ کے دادا پر حج فرض تھا اور انہوں نے اپنی طرف سے حج کرنے کی وصیت کی ہو اور ان کے ترکے کے ایک تہائی میں اس بات کی گنجائش بھی ہو تو ان کی طرف سے کسی کو حج بدل پر بھیجنا ہوگا، اس کے بعد ان کی طرف سے حج کی ادائیگی سمجھی جائے گی۔ اور اگر ان پر حج فرض ہی نہیں تھا یا انہوں نے وصیت نہ کی ہو، یا ان کے ترکے میں حجِ بدل کے اخراجات کی گنجائش نہ ہو تو ورثاء پر ان کی طرف سے حجِ بدل کروانا واجب تو نہیں ہوگا، البتہ اگر ورثاء کی استطاعت ہو تو حجِ بدل کروا لینا چاہیے، یہ ان کی طرف سے مرحوم پر احسان ہوگا۔