مرض وفات میں پراپرٹی ہبہ کرنا
سوال:- کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عمر رسیدہ خاتون کا بیماری کے اندر انتقال ہو گیا اور ان کے ورثہ میں دو بھائی اور دو بہنیں ہیں ،تیسری بہن کا انتقال پہلے سے ہو چکا ہے جن کی اولاد بھی ہے۔انتقال سے چند روز پہلے انہوں نے اپنا رہائشی گھر اپنی ایک بہن کو ہبہ کر دیا تو کیا اس طرح ھبہ کرنا درست ہے؟
جواب:- مرض وفات کے اندر کیا گیا ھبہ وصیت کے حکم میں ہوتا ہے اور اس پر قبضہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ صورت مسئولہ میں چونکہ ان بہن نے اس گھر پر قبضہ نہیں کیا اس واسطے مرحومہ کا ھبہ نافذ نہیں ہوا اور اس گھر کو بھی تمام ورثاء کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔