موبائل اپلیکیشنز کی اذان
سوال:- کیا فرماتے ہیں حضرات علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مغربی ممالک میں جہاں مساجد دور ہیں اور اذانیں سنائی نہیں دیتی ،وہاں موبائل ایپلیکشن میں اذانیں لگائی جاتی ہیں ، موبائل ایپلیکیشن کی اذان کے وقت خؒاموش ہوجانا اور اس اذان کا جواب دینا کیسا ہے ؟ یہ رواج کا حصہ بن چکا ہے۔
جواب:- مذکورہ مسئلے میں حکم شرعی یہ ہے کہ مختلف موبائل ایپلیکشنز پر ہونے والی اذان درحقیقیت اذان نہیں ہوتی ،بلکہ یہ اذان کی آواز ہوتی ہے جس کو ریکارڈ کرلیا جاتا ہے اور اذان کے وقت میں مختلف ایپلیکیشنز یہ اذان کی ریکارڈنگ چلا دیتی ہیں ، اس لئے چونکہ یہ اذان نہیں ہے ، بلکہ اذان کی ٹیپ شدہ آواز ہے ، اس لئے اس کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔البتہ اگر یہ اذان لائیو نشر ہورہی ہے تو پھر یہ اذان ہی کے حکم میں ہے اور اس کا جواب دینا ضروری ہے، گویا لائیو اذان کی مثال ایسی جیسے آپ نے اپنے گھر ہی ایک اسپیکر لگا دیا ہو۔