سوال:- میں ایک ڈاکٹرہوں، بعض مرتبہ آپریشن کی وجہ سے نماز کا مسئلہ ہوجاتا ہے کہ اگر آپریشن درمیان میں چھوڑ دیں تو مریض کی حالت خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے تو کیا میں نماز چھوڑ سکتا ہوں؟
جواب:- مذکورہ صورت میں اگر مریض کی جان کو خطرہ ہو تو آپریشن سے فارغ ہوکر نماز پڑھ لیا کریں۔