سوال:- جہری نمازوں میں (سوائے فجر)امام کیلئے تلاوت کی مقدار کیا ہے؟
جواب:- حضر میں امام او رمنفرد کے لیے فجر اور ظہر کی نماز میں طوال مفصل، یعنی سورہ حجرات سے سورہ بروج تک قرأت کرنا مسنون ہے، اور عصر اور عشاء میں اوساط مفصل اور مغرب میں قصار مفصل مسنون ہے، یعنی ہر رکعت میں ان سورتوں میں سے کوئی ایک سورت پڑھی جائے۔