سوال:- لڑکی پاکستان میں ہے اور لڑکا ملک سے باہر ہے۔ ویزا اور دیگر دستاویزات کے لئے کیا دونوں کا نکاح فون یا واٹس ایپ کال یا وڈیو کال وغیرہ کے ذریعہ کروایا جاسکتا ہے؟ ہم یہ اگر مسجد میں کر لیں؟
جواب:- فون اور ویڈیو چیٹ جیسے اسکائپ ، زوم یا فیس بک لائیو وغیرہ کے ذریعے نکاح شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔گوا ہوں کی موجودگی میں نکاح کی پیشکش اور قبولیت اسی جغرافیائی علاقے میں ہونی چاہیے۔