جواب:- مذکورہ مسئلے میں حکم یہ ہے کہ روزے کی حالت میں ڈرپ لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، کیونکہ روزہ اس وقت ٹوٹتا ہے جب بدن میں کوئی چیز اسکے اصلی راستوں یعنی منہ یا ناک وغیرہ کے ذریعے معدے یا دماغ تک پہنچ جائے ، جبکہ ڈرپ لگوانے کی صورت میں وہ محلول یا دوا مسامات کے ذریعے جسم تک پہنچتی ہے اس لئے مذکورہ صورت میں روزہ نہیں ٹوٹتا۔