سوال:- مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ قومہ و جلسہ کی حالت میں کی جانے والی جو دعائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں، وہ فرض نمازوں میں بھی پڑھنی چاہیے یا صرف نوافل میں پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:- قومہ وجلسے کی حالت میں کی جانے والی جو دعائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں ،وہ دعائیں نوافل کی طرح فرض نمازوں میں بھی پڑھنا مستحب ہے۔