سوال:- میں تبلیغی جماعت میں جارہا تھا، ہم اسٹیشن پر تھے اور ظھر کی نماز کا وقت ہوگیا تو ایک ساتھی نے کہا کہ ہم قصر کریں گے اور پھر ہم نے قصر کرکے نماز پڑھ لی تو ہماری نماز ہوگئی؟
جواب:- آپ مسافر اس وقت شمار ہونگے جب آپ اپنے گاؤں یا شہر کی آبادی اور حدود سے نکل جائیں۔ لہذا اگر مذکورہ اسٹیشن شہر کی حدود کے اندر ہے تو نماز نہیں ہوئی آپ کو نماز دہرانی پڑے گی۔ اگر مذکورہ اسٹیشن شہر کی حدود سے باہر تھا تو نماز ہوگئی۔.