سرکاری ادارے کے سامان کا ذاتی استعمال
سوال:- گزشتہ سال ایک پروجیکٹ کے لیے حکومتی ایجنسی نے مجھے سیل فون خریدنے کے لیے فنڈ دیا جس کی لاگت 13000 روپے آئی۔ اب پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے اور توسیع کا امکان نہیں ہے۔ اس سیل فون کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت 5000 روپے ہے۔ جیسا کہ پروجیکٹ اب بند ہے تو کیا میں اس سیل فون کو اپنے ذاتی استعمال میں لا سکتا ہوں؟ کیونکہ اس فون کا اب کوئی استعمال نہیں ہے اور اس کی قیمت کم سے کم ہوتی جاتی ہے۔ میں ایجنسی کے قاعدے کے مطابق کوئی فنڈ سے خریدی ہوئی شے فروخت نہیں کر سکتا۔ برائے مہربانی تجویز کریں۔
جواب:- سرکاری ادارے میں موجود سامان اگرچہ قابلِ استعمال نہ رہا ہو اسے اپنے ذاتی استعمال میں لانا شرعاً درست نہیں، البتہ اگر حکومت کسی کو اس کے استعمال کی اجازت دے دے یا متعلقہ ادارے سے وہ چیز خرید لی جائے تو پھر جائز ہوگا۔