سوال:- اگر کوئی اپنی بیوی کو یہ کہے کہ اگر تم نے فلاں کام دوبارہ کیا تو میری طرف سے تمہیں تین طلاقیں ہیں، تو کیا ایسے طلاق ہو جاتی ہے؟
جواب:- مذکورہ مسئلے میں بیان کی گئی صورت کے مطابق اگر بیوی نے وہ فلاں کام کیا جس کے کرنے پر شوہر نے طلاق کو معلق کیا ہے، تو اس صورت میں اسکی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔