تیسری رکات کے بعد بیت جانے کی سورت
سوال:- آپ کی خدمت میں سوال عرض ہے کہ اگر تیسری رکعت کے دوسرے سجدے کے بعد قیام کے بجائے بیٹھ گئے، التحیات شروع نہیں کی اور یاد آیا کہ چوتھی رکعت رہ گئی ہے اور فورا کھڑے ہو گئے تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب:- واضح رہے کہ اگر کوئی شخص ایک رکن (تین تسبیحات) کی مقدار بیٹھا ہو، چاہے کچھ بھی نہ پڑھا ہو تو اس پر سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا اور اگر رکن کی ادائیگی کی مقدار بیٹھنے سے پہلے ہی کھڑا ہو گیا تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔
حوالہ جات:- فتاوی عالمگیری میں ہے:
""ولايجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت""
امداد الاحکام میں ہے:
رکعت اولی اور ثالثہ میں شامی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بمجرد جلوس بمقدار جلسہ خفیفہ سجدہ سہو لازم نہیں ہوتا جلسہ طویلہ سے واجب ہوتا ہے۔"