سوال:- اگر کوئی شخص تھکا ہوا ہو اور کھڑے رہ کر نماز نہ پڑھ سکتا ہو تو کیا وہ کرسی یا زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب:- نماز میں قیام کرنا چونکہ فرائض میں سے ہے تھکاوٹ ایسا کوئی عذر نہیں جس کی وجہ سے قیام کو ساقط کردیا جائے۔ ایسے شخص کو چاہیے کچھ دیر آرام کرلے اور چھوٹی سورتوں میں قراءت کرتے ہوئے نماز ادا کرلے البتہ نوافل اور سنت غیرمؤکدہ بلا عذر بیٹھ کر پڑھی جاسکتی ہے۔