سوال:- اگر شوہر کا انتقال ہوجائے اور ورثاء میں 2 بیٹیاں، ایک بیوی، والد، والدہ اور 2بہنیں ہو تو وراثت میں سے کس کس کو کتنا کتنا ملے گا؟ وضاحت فرمائیں۔
جواب:- صورت مسئلہ میں شوہر کے ترکہ میں سے بیٹیوں کو ثلثان (دوتہائی حصہ) ملے گا، بیوی کو ثمن (آٹھواں حصہ) ملے گا، والد کو سدس مع التعصیب (چھٹا حصہ) ملے گا، والدہ کو سدس (چھٹاحصہ) ملے گا اور بہنیں وراثت سے محروم ہوجائے گی کیونکہ ورثاء میں سے والد اور اولاد دونوں موجود ہے۔