سوال:- اگرمیں اپنے مال کی وصیت اپنی مرضی سے کرتا ہوں تو میں کتنے مال میں وصیت کرسکتا ہوں؟
جواب:- وصیت صرف ایک تہائی مال میں جائز ہے،اس سے زیادہ کی وصیت وارثوں کی اجازت کے بغیر صحیح نہیں،اگر کسی نے ایک تہائی سے زیادہ کی وصیت کی تو تہائی مال میں تو وصیت نافذ ہوگی، اس سے زیادہ میں وارثوں کی اجازت کے بغیر نافذ نہیں ہوگی۔