سوال:- وتر میں دعائے قنوت پڑھنا ضروری ہے؟ یا کوئی اور دعا بھی پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:- واضح رہے کہ وتر میں مخصوص دعا اس طرح متعین نہیں کہ اگر وہ نہ پڑھی تو وتر ادا نہ ہو، البتہ ’’اللّٰهم إنا نستعينك...‘‘ الخ پڑھنا اولی ہے، لہٰذا دعائے قنوت ’’اللّٰهم إنا نستعينك...‘‘ الخ کے بجائے (ربنا آتِنَا فِيْ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِيْ الآخِرَةِ حَسَنَةً وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ) یا تین بار (اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلي) بھی پڑھی جاسکتی ہے، اس سے بھی واجب ادا ہوجائے گا۔