عبادات صدقات و عطیات کے احکام
مسجد کی تعمیر سے بچ جانے والی رقم
سوال:- صورت مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص نے مختلف لوگوں سے مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں رقم جمع کی، اور اس رقم سے مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی لیکن کچھ رقم اسکے بعد بچ گئی ہے تو کیا اس رقم کو جو مسجد کی تعمیر میں خرچ کرنے کا کہہ کر لی گئی تھی کسی اور مصرف میں خرچ کرسکتے ہیں؟
جواب:- واضح رہے کہ جو رقم کسی مسجد کی تعمیر کےلئے لی گئی تھی اس کے علاوہ کسی اور مصرف میں خرچ کرنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر اس مسجد میں اب ضرورت نہیں ہے تو جن لوگوں نے رقم دی ہے ان کی اجازت سے کسی دوسری مسجد یا مدرسہ میں خرچ کیا جاسکتا ہے۔